Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

ایران، شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکے میں 28 افراد جاں بحق

تہران : ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کی شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکے اور آگ لگنے سے 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں ایک تہائی زخمیوں کو طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا۔ شدید آگ پر قابو پانے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل ہوگئی ہیں۔ ہفتے کی دوپہر شہید رجائی بندرگاہ میں ٹینکر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی تھی۔
افسوسناک واقعہ کیخلاف ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مؤمنی نے کہاکہ ماہرین کی ٹیمیں تحقیقات میں مصروف ہیں اور حادثے کے ذمہ داران یا کوتاہی برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل موسمی حالات، تیز ہواؤں اور ان کے رخ کی تبدیلی کے باوجود، فائر بریگیڈ اور امدادی کارکنوں نے اپنی مہارت اور تجربے کے ساتھ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular