
کابل: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کے ملک سے فرار کےبعد طالبان کوکابل آنے کی دعوت دی طالبان کو کابل بلانے کا مقصد شہرمیں لوٹ مار اور افراتفری کو روکنا تھا۔کرزئی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے ملک سے فرارکے بعد سابق وزیردفاع بسم اللہ خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے افغان صدر سمیت اعلیٰ حکام کے ملک سے جانے کی اطلاع دی اور انہیں بھی افغانستان چھوڑنے کو کہا۔ کابل پولیس چیف بھی ملک چھوڑ کرجانے والوں میں شامل تھے۔ سابق افغان صدرکے مطابق اگر اشرف غنی کابل میں رہتے توطالبان کے ساتھ پرامن اقتدار کی منتقلی کا معاہدہ ہوجاتا۔افغانستان کے بہترمستقبل کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری افغانستان سے روابط قائم کرے۔


































