
کراچی: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کا سطح کا اجلاس المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا جس میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ، جمعتہ الوداع کے موقع پر عظیم الشان عالمی یوم القدس ریلی نکالنے کا علان کیا گیا۔ عظیم الشان عالمی یوم القدس ریلی 25 رمضان المبارک سہ پہر تین بجے نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی، جس میں بین المذاہب کے علماء، سماجی اور سیاسی شخصیات بھی گفتگو کریں گی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر ظفر حیدر کا کہنا تھا کہ یوم القدس منانا اور فلسطین کے مظلومین کی حمایت اور ان سے اظہار یکجہتی دورِ حاضر کی اول ترین ضرورت اور تمام عالمِ اسلام کا بنیادی فریضہ ہے، شیطان بزرگ امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل ظلم و بربریت کا کھلا آئینہ ہیں اور مسئلہ فلسطین کو کسی صورت فراموش نہیں ہونے دیا جاسکتا۔


































