
غزہ : اسرائیل نے عالمی برادری کی اپیل مسترد کرتے ہوئے رفح پر بم برسادئے۔ تازہ حملوں میں نہتے خواتین و بچوں سمیت مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے رفح کے مضافاتی علاقوں میں سمندر اور فضا سے بموں کی برسات کر ڈالی۔ رہائشی عمارتوں۔ مکانات اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ گنجان آباد علاقوں کے ساتھ ساتھ پناہ گزینوں کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رات سے جاری وحشیانہ حملوں میں ایک سو اسی سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل نے آپریشن میں دو یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ جرمنی، امریکہ اور فرانس نے اسرائیل سے ایک بار پر رفح پر حملے روکنے کی اپیل کی ہے۔


































