
اسلام آباد: سابق اسپیکر اور اپوزیشن رہنما اسد قیصر نے نو مئی واقعات کا ذمہ دار وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کو قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسد قیصر نے ایک بار پھر نو مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسد قیصر نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کیا ملک میں آئین معطل ہے؟ کیا یہ ملک آزاد ہے یا یہاں مارشل لاء لگا ہے؟۔
ادھر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ مذاکرات کے بارے میں عمران خان نے کسی لیڈر کو کوئی ہدایات نہیں دیں اور نہ ہی ہمارے بیک ڈور کسی سے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نواز شریف کا فرنٹ مین اور سمدھی ہے اسی لیے اسے ڈپٹی وزیر اعظم بنایا گیا۔


































