
بیجنگ : صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کو باہم سیکیورٹی مفادات کے تحفظ کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ویڈیوکال پر گفتگو کے دوران چینی صدرنے کہا کہ کچھ طاقتیں جمہوریت کی آڑ میں چین اور روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہی ہیں۔ اندرونی معاملات میں مداخلت سے یہ طاقتیں بین الاقوامی قانون کو پامال کر رہی ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ کچھ طاقتیں بین الاقوامی تعلقات کے تسلیم شدہ اصولوں کو نقصان پہنچارہی ہیں۔


































