
غزہ : فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سینکڑوں زخمیوں کی زندگی بچانے کے لیے اُنہیں غزہ سے باہر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزارت صحت نے کہاکہ ہم غزہ پٹی میں صحت کے نظام کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ یہ نظام فعال ہو۔ ترجمان نے کہا کہ غزہ کے لیے آنے والی امداد کے راستے پر اسرائیل کا قبضہ ہے اور اسپتالوں کو فراہم ہونے والی طبی امداد مطلوبہ ضرورت کے مطابق نہیں ہے۔
ادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ غزہ میں صحت کا نظام ہنگامی بنیاد پر بحال کرنے کی ضرورت ہے لیکن اس وقت صرف ایک چوتھائی اسپتال اور کلینکس فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقل جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے رہیں گے تاکہ امداد پہنچائی جائے اور شہریوں کی مشکلات ختم ہوں۔


































