
سری نگر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔


































