
واشنگٹن: امریکہ اور اقوام متحدہ نے ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے متعصبانہ قانون قرار دے دیا ہے۔ اقوام متحدہ اور امریکہ کے مطابق قانون میں مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے سے بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ یہ قانون بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے جس میں تمام انسانوں کو مذہب سے بالاتر انسانی بنیادوں پر پناہ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ امریکہ نے سی اے اے کو مسلم دشمن قانون قرار دیتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے قانون کو تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کے مطابق قانون مسلمانوں کے خلاف ہے اور اس پر عملدرآمد سے مختلف اضلاع میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔


































