
سری نگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے.

































