
نئی دہلی : ہندوستان میں پولیس دارالحکومت نئی دہلی کی طرف مارچ کرنیوالے کسانوں پر ٹوٹ پڑی۔ ٹریکٹر۔ دوسری گاڑیوں میں سوار اور پیدل ہزاروں کسانوں نے نئی دہلی کی طرف مارچ کیا۔ احتجاجی مارچ دہلی سے 230 کلو میٹر دور پنجاب اور ہریانہ کے درمیان سرحدی گزرگاہ شمبھو پہنچا تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ کسانوں نے رکاوٹیں ہٹا کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ ہجوم پر آنسو گیس کے گولے فائر کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال بھی کیا۔ مشکل حالات کے باوجود مظاہرین پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ کسان چھ ماہ کا راشن لے کر گھر سے نکلے ہیں۔ کسان اپنی فصلوں کو کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت کے لئے ایک قانون کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں.


































