
نئی دہلی : ہندوستان نے معاہدے کے تحت مالدیپ سے فوجی انخلا شروع کردیا ہے۔ مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس کے مطابق ہندوستان نے پہلے مرحلے میں نگرانی کے طیارے اڑانے والے پچیس فوجیوں کو واپس بلایا ہے اور وہ دس مارچ سے پہلے مالدیپ چھوڑ چکے ہیں۔ انخلاء کا باضابطہ آغاز دونوں فریقوں کے اتفاق کے ساتھ ہوا۔ مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے برسر اقتدار آتے ہی سمندری سرحد پر گشت کے لیے تعینات ہندوستانی فوجیوں کو نکال باہر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں فریقوں نے 10 مئی تک مالدیپ میں 89 ہندوستانی فوجیوں اور ان کے معاون عملے کی واپسی مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


































