
نینی تال: ہندوستانی صوبے اتراکھنڈ کی ہندو انتہاپسند حکومت نے تجاوزات کی آڑ میں مسلمانوں کی پوری بستی مسمار کردی۔ مقامی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات کے نام پر آپریشن اتراکھنڈ کے سیاحتی مقام نینی تال کے علاقے راجہ محمودآباد میں کیا۔ انتظامیہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ علاقے میں پہنچی اور 134 مکانات پر بلڈوزر چلادیا۔ بیشتر مکانات میں مسلم خاندان مقیم ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو جمعہ تک مکانات خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ مکینوں نے انتظامیہ کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالتی حکم کے بعد کئی مکین گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ انتظامیہ نے صبح سات بجے آپریشن شروع کیا جو کئی گھنٹے تک جارہی رہا۔ تاہم کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔


































