Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

بھارت اپنی اندرونی سیاست میں پاکستان کو زیر بحث لانے سے گریز کرے، دفترخارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت میں اہم ریاستوں میں انتخابات کے دوران بی جے پی یہی رویہ اپناتی ہے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں، بھارتی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اپنایا، بی جے پی ہمیشہ سے تاریخی حقائق کو مسخ کرتی آئی ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت میں اہم ریاستوں میں انتخابات کے وقت بی جے پی یہی رویہ اپناتی ہے، بی جے پی آر ایس ایس اترپردیش میں انتخاب جیتنے کے لیے بھارتی وزیر دفاع نے اشتعال انگیز زبان استعمال کی، بی جے پی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ اپنی اندرونی سیاست میں پاکستان کو زیر بحث لانے سے گریز کریں۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مثالیں بھارت کے اندر اور مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں، پاکستان نومبر 2020ء میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر ڈوزیئر پیش کر چکا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular