Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاسکتا ہے، پاکستان نےخبردار کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے متنبہ کیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاسکتا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے دوست ممالک کو آگاہ کردیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا سکتا ہے، عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے، پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کا خواہاں ہے، تاہم دونوں ممالک کے مابین معنی خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کاُ سلسلہ جاری ہے، پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر بحیثیت اہم فریق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو انتہائی خطرناک نہج پر لے جا رہا ہے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرتا رہے گا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر اقلیتوں کے خلاف مظالم کو نوٹس لے، مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular