
نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران فسادات کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آ کر 4 کسان ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے میں شامل گاڑی کو آگ لگا دی جس سے گاڑی میں موجود 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ لکھیم پور کھیری میں سرکاری منصوبوں کا افتتاح کرنے جا رہے تھے۔


































