
نئی دہلی : ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نریندر مودی نے کہا دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت، نئی دہلی، تہران اور خطے کے مفاد میں ہے۔ اور اس سے خطے میں سلامتی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔مودی نے ایرانی وزیر خارجہ سے درخواست کی کہ وہ صدر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیغام پہنچائیں وہ ان سے جلد ملاقات کے منتظر ہیں۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ مجھے ہندوستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانے تہذیبی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر مفید بات چیت کے لئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے۔ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات میں یوکرین میں جاری جنگ، افغانستان کی صورتحال اور مشترکہ جامع منصوبہ بندی سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔


































