
Israeli settlers fire at Palestinians (unseen) while an Israeli soldier (L) stands by during clashes in the town of Huwara in the occupied West Bank on October 13, 2022. (Photo by Oren ZIV / AFP)
رام اللہ : صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں جارںہ اور انہدامی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے پینتالیس لاشیں نکال لی گئیں۔
صیہونی فوج نے جنوب مشرقی بیت للحم کے قصبے تقوع پر دھاوا بولا اور اور نہتے شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں۔ فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیل نے فجر کے وقت وسیع پیمانے پر چھاپہ مار مہم شروع کی جس کے دوران مختلف علاقوں سے دس فلسطینیوں کو گرفتارکر لیا گیا جن میں ایک فلسطینی لڑکی اور رہائی پانیوالا شہری بھی شامل ہیں۔
ادھر اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ میں گھروں کی مسماری کی کارروائیاں شروع کیں جبکہ متعدد فلسطینی شہریوں کو گھروں کے انہدام کے نوٹس بھی تھمادیےگئے۔ جس سے درجنوں خاندانوں کے بے گھر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
اریحا کے قریب صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی خاندان پر قاتلانہ حملہ کرکے میاں بیوی اور تین بچوں کو زخمی کردیا۔
ادھر فلسطینی شہری دفاع کے کارکنوں نے غزہ سٹی عمارت سے پینتالیس لاشیں برآمد کرلیں ۔ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بسال نے کہا کہ اگر کھدائی کرنے والی بھاری مشینری ہوتی تو بحالی کے کام میں تیزی لائی جاسکتی ہے۔


































