
غزہ : حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے مرحلے میں آٹھ یرغمالیوں کو رہا کردیا۔ جس میں خاتون فوجی سمیت تین اسرائیلی اور پانچ تھائی شہری شامل ہیں۔ قیدیوں کو جبالیہ اور خان یونس سے غزہ سٹی لایا گیا جہاں انہیں ہلال احمر کے عملے کے حوالے کیا گیا۔ رہائی پر یرغمالی خوش اور ہشاش بشاش دکھائی دئے۔
اس موقع پر حماس اور اسلامی جہاد کے درجنوں مسلح اور نقاب پوش مزاحمت کاروں نے سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال رکھی تھی۔بہت زیادہ ہجوم کی وجہ سے دستخطی تقریب نہ ہوسکی۔ اسرائیل اپنے قیدیوں کے بدلے ایک سو دس فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جس میں الاقصیٰ بریگیڈ کے کمانڈر زکریا زبیدی بھی شامل ہیں۔


































