Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ماضی میں صرف پیسے کی خاطر اپنے لوگوں کے مفاد کیخلاف خارجہ پالیسی بنائی گئی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان نے اپنے لوگوں کے مفاد کے خلاف ہی خارجہ پالیسی بنائی، بدقسمتی سے ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالر تھے۔ دفتر خارجہ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے حالات خراب ہونے میں اپنا ہی قصور تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عوام کا نہیں سوچا گیا، ملکی حالات میں آنے والے اتار کے ہم خود ہی قصور وار ہیں، کسی اور پر الزام نہیں لگانا چاہیے۔ ہم نے اپنے آپ کو ہی استعمال ہونے دیا، امداد کے لیے ہم نے اپنی ملک کی ساکھ کو قربان کیا۔ صرف پیسے کے لیے اپنے لوگوں کے مفاد کے خلاف ہی خارجہ پالیسی بنائی۔انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران کے تناظر میں اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے متعلق کہا کہ جو مقصد تھا وہ پورا ہوا ہے، ساری دنیا پاکستان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے۔ ہم اگست سے یہ کہہ رہے تھے کہ طالبان پسند ہیں یا نہیں ہمیں افغان عوام کا سوچنا ہوگا۔ آج سب ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular