Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یمن میں منعقدہ فلسطین کانفرنس میں عالمی یکجہتی اور صیہونی مجرموں کو عدالت میں لانے پرزور

صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعاء میں فلسطین امت کا مرکزی مسئلہ کے عنوان سے تیسری کانفرنس ہوئی جس میں مقامی، عرب، اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر وسیع شرکاء نے حصہ لیا۔ اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن ڈاکٹر عبدالعزیز بن حبتور نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نےکہا کہ فلسطین کا معاملہ دنیا بھرکے حریت پسندوں کا مسئلہ ہے۔ جو صنعاء میں اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ یمنی محققین اور ماہرین کے ساتھ اس وسیع علمی اجتماع میں شریک ہوں۔ ڈاکٹر بن حبتور نے کہا کہ یمن کی قیادت اور عوام اپنے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہیں، خاص طور پر صنعاء میں جو دس سال سے امریکی-سعودی جارحیت اور محاصرے کا مقابلہ کر رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ سعودی-اماراتی اتحاد کی جانب سے مارچ 2015ء سے مسلط کی گئی ناجائز جنگ اب بھی جاری ہے، لیکن یمنی عوام نے محاصرے کے باوجود فتح پر فتح حاصل کی ہے۔
سابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کانفرنس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یمن کی فلسطین کی حمایت میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یمن نے طوفان الاقصیٰ کے بعد ایک نئی مزاحمتی حکمت عملی تشکیل دی ہے جو صیہونی ریاست کے لیے چیلنج ہے۔ ان کے مطابق یمن نے دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطین کے خلاف ہر حملے کا جواب دیا جائے گا اور یہ کہ اب کسی ایک محاذ کو الگ تھلگ نہیں کیا جا سکتا۔
حماس کے یمنی نمائندے معاذ ابو شمالہ نے فلسطینی مزاحمت کے حق کو ناقابل بحث قرار دیتے ہوئے غزہ پر صیہونی مظالم کی مذمت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے زیولفن منڈیلا نے یمن کی میزبانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا یمن کی استقامت اور صیہونی ریاست کے خلاف مؤقف پر فخر کرتی ہے۔ کانفرنس کے چار روزہ اجلاسوں میں شرکاء نے فلسطین کی حمایت میں عالمی یکجہتی، صیہونی مجرموں کو عدالت میں لانے، اور یمن کی مزاحمت کو سپورٹ کرنے پر زور دیا۔ شرکاء نے کہا کہ فلسطین صرف زمین کا تنازعہ نہیں بلکہ امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کا تعلق عقیدے، تاریخ اور عالمی آزادی کی تحریکوں سے ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular