Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ، 183 فلسطینی قیدی رہا

غزہ : قیدیوں کے تبادلے کے چوتھے مرحلے میں ایک سو تراسی فلسطینی رہا کردئے گئے۔ اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بعد فلسطینی مغربی کنارے اور غزہ پہنچے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ ان میں 18 کو عمر قید کی سزا اور 54 کو لمبی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے سے رہائی پانے والے 25 قیدی رام اللہ شہر پہنچ گئے۔ اس سے پہلے حماس نے تین اسرائیلی قیدیوں کو ہلال احمر کے عملے کے حوالے کیا۔ حماس نے دو اسیروں کو جنوبی غزہ میں رہا کیا جبکہ تیسرے کو شمالی غزہ میں ہلال احمر کے حوالے کیا گیا۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے سینکڑوں نقاب پوش جنگجوؤں نے سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال رکھی تھی۔ دستخطی تقریب کیلئے ایک اسٹیج بنایا گیا تھا۔ اسیروں کی حوالگی کے بعد ریڈ کراس کی گاڑیاں انہیں لیکر چلی گئیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular