Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ کے معاملے میں عرب حکومتوں نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا، رہنما اسلامی جہاد

بیروت : اسلامی جہاد تحریک کے رہنما جنرل محمد الہندی نے کہاہے کہ عرب حکمرانوں نے غزہ کے معاملے میں اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔ عرب حکومتوں نے ثابت کیا ہے کہ ان کی کوئی اوقات نہیں ہے اور وہ اس معاملے میں یا تو خاموش اور بے اختیار ہیں یا پھر وہ دشمن کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور مزاحمت کو اپنے مفادات کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ جنرل محمد الہندی نے بیروت میں مزاحمتی گروہوں کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کی قاتل صیہونی رجیم کو ہتھیار فراہم کرتا آرہا ہے لیکن اب اس نے غزہ کے لوگوں کے لیے جہاز کے ذریعے امداد بھیجنے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ پرفریب ہونے کے ساتھ شرمناک بھی ہے۔ انہوں نے عربوں سے کہا کہ وہ غزہ کے لوگوں کے ساتھ اسرائیل کا سا طرزعمل اپنانے سے گریز کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ چیز جو ہمارے ملک و قوم کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے وہ فلسطینیوں کی مزاحمت ہے جو پانچ ماہ سے جاری صیہونی رجیم کی قتل و غارت گری اور جرائم کے باوجود میدان نبرد میں کھڑی ہے اور دشمن پر حاوی ہے۔ صیہونی حکومت مغرب کی وسیع حمایت کے باوجود اپنے قیدیوں کو نہیں چھڑا سکی لیکن اب نقاب اتر چکے ہیں اور عرب حکومتوں نے علاقائی انفراسٹرکچر کو تباہ کر کے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا ہے۔ ملت اسلامیہ اسرائیل اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے خیانت کاروں کو کبھی نہیں فراموش نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular