
صنعا : یمنی مسلح افواج نے اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کردیا۔ انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے بحرہ ہند سے کیپ آف گوڈ ہوپ کیطرف جانے والے جہازوں کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل، امریکا اور برطانیہ پر مشتمل شیطانی مثلث سے منسلک جہازوں پر حملے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں جنگ جاری رکھے گی۔ امریکی اور برطانوی فریقوں سے منسلک اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں انتہائی موثر انداز میں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کارروائیوں کے دائرہ کار کو ان مقامات تک پہنچانا ہے جس کی دشمن کبھی توقع نہیں کرے گا۔ سید عبد الملک الحوثی نے انکشاف کیا کہ ہمارا مقصد ہے کہ اسرائیلی دشمن سے وابستہ بحری جہازوں کو بحر ہند کو عبور کر کے جنوبی افریقہ اور کیپ آف گڈ ہوپ کی طرف جانے سے روکا جائے.


































