
ماسکو : روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں شدید سردی کا 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے شہر میں گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا جو کہ 1893 میں اسی دن کے مقابلے میں 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے روس کے محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ سینٹ پیٹرز برگ میں 21 ویں صدی میں دو مرتبہ 14 جولائی 2015ء اور 3 جنوری 2002ء کو سرد موسم کے ریکارڈ ٹوٹے تھے۔


































