Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

لندن میں ہزاروں افراد کی فلسطین کے حق میں مسلسل 11 ویں ہفتے احتجاجی ریلی

لندن : لندن میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مسلسل 11 ویں ہفتے احتجاجی ریلی نکالی ۔ فلسطین یکجہتی مہم کے تحت سینٹرل لندن میں ہزاروں افراد جمع ہوئے اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا۔ منتظمین نے مظاہرین کی تعداد دو لاکھ کے قریب بتائی ہے۔ مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور جنگ بندی کے مطالبات پر مبنی بینرزا ور پوسٹرز اٹھا رکے تھے اسرائیل کی حمایت بھی ایک چھوٹا سا احتجاج کیا گیا۔ واٹر لو برج کے قریب دونوں مظاہرین آمنے سامنے آگئے تاہم پولیس کی بھاری نفری نے دونوں اجتماعات کو ایک دوسرے سے دور رکھا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ انہوں نے نفرت پر مبنی جرائم، امن عامہ اور دہشت گردی کے جرائم میں چار افراد کو گرفتار کیاہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular