
غزہ : غزہ میں صیہونی فوج نے چند گھنٹوں میں باون فلسطینیوں کی جان لے لی۔ فضائی حملوں میں 203 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ جنگی طیاروں نے خان یونس میں انروا کے زیرانتظام اسکول پر بم برسادئے۔ حملے میں بیس فلسطینی جان سے گئے۔ نصیرات کیمپ پر حملے میں الجزیرہ کے کیمرہ مین اور سول ڈیفنس کے پانچ ارکان شہید ہوگئے۔ بیت لاہیہ میں مکان پر حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ کمال عدوان اسپتال کے قریب حملے میں بھی کئی قیمتی جانیں گئیں۔ شہدا اور زخمیوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ گذشتہ سال سات اکتوبر سے جاری اسرائیل کی نسل کشی مہم میں شہدا کی تعداد پینتالیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔


































