Thu Oct 15, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ

روزانہ کی خبریں

غزہ میں اسرائیلی درندگی کی انتہا، الشفا اسپتال کے دروازے پر ایمبولینسز پر بمباری

غزہ : صیہونی فوج کی درندگی انتہا کو پہنچ گئی۔ ایمبولینسوں کے قافلے اور اسکول کو میزائلوں کا نشانہ بنادیا۔ صیہونی فوج نے الشفا اسپتال کے دروازے پر ایمبولینسوں کے قافلے پر ڈرون سے میزائل داغے۔ حملے میں کئی ایمبولینس تباہ ہوگئیں اور چودہ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ ان ایمبولینسوں میں شدید زخمی مریضوں کو رفح کراسنگ لے جایا جارہا تھا۔
صیہونی جنگی طیاروں نے ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا جس سے 20 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
جنگی طیاروں نے جبالیہ۔ خان یونس۔ زیتون اور دیگر علاقوں میں اقوام متحدہ کے چار اسکولوں اور کئی رہائشی عمارتوں پر بھی میزائل داغے۔ بیت لاہیا میں قبرستان پر بھی بم برسادئے ۔ جبالیا کیمپ پر تیسرے حملہ کے بعد شہدا کی تعداد 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 7 سو سے زیادہ زخمی اور 100 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کو مکمل گھیرے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
حماس اور صیہونی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ حماس نے اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ کیا ہے، حملے میں 6 ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ حملے میں پانچ صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔ دو دن میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular