Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کسی قسم کی غلطی کی صورت میں دشمن پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے انتباہ کیا ہے کہ دشمن کی طرف سے کسی قسم کی غلطی سرزد ہوئی تو سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اپنی دفاعی طاقت کے اظہار کا موقع ملا تو دشمن پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے جس میں ان کے تمام تر مفادات جل جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور ہم گھات لگائے ہوئے ہیں۔ دشمن کی معمولی سی بھی غلطی پر ہم ایسا جواب دیں گے کہ دشمن اپنا ماضی تک بھول جائیں گے۔
سپاہ کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کمانڈروں کو جان لینا چاہیے کہ ہم ہر ممکنہ منظرنامے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت ایران کو گزند پہنچانے کے لیے بہت کمزور ہے، جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کے لیے سنجیدہ چیلنج بن سکتی ہے۔ یہاں تک کہ خود ان کے بعض اعلی حکام کو بھی اس حقیقت کا ادراک ہے کہ وہ ایسے چیلنجوں کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، لیکن چونکہ موجودہ حکمران جاہل اور بچوں کے قاتل ہیں، اس لیے کسی بھی وقت کوئی حماقت متوقع ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular