
نئی دہلی : ہندوستان کے صوبے آسام میں 7 لاکھ مسلمانوں کو غیر ملکی قرار دے دیا گیا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ صوبے کیلئے نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز سے انیس لاکھ افراد باہر ہوگئے ہیں جس میں سات لاکھ مسلمان۔ پانچ لاکھ بنگالی ہندو، دو لاکھ آسامی۔ ڈیڑھ لاکھ گورکھوں اور دوسری ذاتوں کو این آر سی سے خارج کر دیا گیا۔ ہمانتا شرما نے کہا کہ این آر سی سے خارج ہونے والوں میں سے تین سے چھ لاکھ شہریت ترمیمی قانون کے تحت شہریت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ جن کے لیے قواعد 11 مارچ کو جاری کئے گئے تھے۔ شہریت ترمیمی قانون کا مقصد بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان کے مسلمانوں کے علاوہ چھ اقلیتی مذہبی برادریوں کے پناہ گزینوں کے لیے ہندوستانی شہریت کو تیز کرنا ہے۔


































