Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عمران خان اور اہلیہ دوران عدت نکاح کیس میں بری

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ کو دوران عدت نکاح کیس میں بری کردیا گیا۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے دونوں کی رہائی کے احکامات دیتے ہوئے رہائی کی روبکار جاری کردئے۔ عدالت نے کہا کہ دونوں کسی اور کیس میں گرفتار نہیں ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی میڈیکل بورڈ بنانے اور علماء کی رائے سے متعلق دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی سے شادی کے چھ سال بعد ان کے شوہر خاور مانیکا نے پانچ نومبر دوہزار تئیس کو مقامی عدالت میں شکایت درج کرائی کہ دونوں نے دوران عدت نکاح کیا ہے۔ سینئر سول جج قدرت اللہ نے رواں سال تین فروری کو عمران خان اوران کی اہلیہ کو سات سات سال قید کی سزا سنادی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular