
اسلام آباد : عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان میں انسداد پولیو اور کورونا کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے، کورونا کے باوجود انسداد پولیو مہم تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا اور پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔


































