Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینی بچوں پر اسرائیلی نصاب مسلط کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے، او آئی سی

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے خبردار کیاہے کہ فلسطینی پناہ گزین بچوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم اور ان پر اسرائیلی نصاب مسلط کرنے کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ او آئی سی نے مقبوضہ بیت المقدس میں انروا کے چھ اسکولوں کو بند کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور اس فیصلے کو اقوام متحدہ کی ایجنسی کی موجودگی اور کردار کو نشانہ بنانے کے غیر قانونی اسرائیلی اقدامات کا حصہ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ فیصلے کا مقصد فلسطینی پناہ گزین بچوں پراسرائیلی نصاب مسلط کرنا ہے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ اسرائیل مقبوضہ یروشلم میں فلسطینی عوام کے حقوق اور موجودگی کو نشانہ بنا رہا ہے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے اور ان کی واپسی کے موروثی حق کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular