Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سانحہ سیالکوٹ میں فوری انصاف ہی سری لنکن عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا، علامہ شبیر میثمی

لاہور : شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سری لنکا ہائی کمیشن کے دفاعی اتاشی ایڈوائزر منسٹر کونسل بریگیڈیر شیونتھ کلاتنگے نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ایس یو سی کی جانب سے سیالکوٹ واقعے کی مذمت اور سری لنکن عوام سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے برادرانہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے پر شیعہ علماءکونسل پاکستان اور دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کی جانب سے مذمت اور رد عمل نے ثابت کیا کہ یہ واقعہ انسانیت کے خلاف تھا اور سری لنکن عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام حق و انصاف پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے واقعے کو ظلم و سفاکیت سے تعبیر کرتے ہوئے سری لنکن ہائی کمیشن کے منسٹر کونسلر ڈیفنس بریگیڈیر کلاتنگے کو یقین دلایا کہ وہ اس واقعہ پر انصاف کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے اور انصاف کی حتمی فراہمی کے لیے تمام مراحل پر نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام سلامتی کا دین ہے جو انسانیت کی بقاءکا ضامن ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوری انصاف سری لنکن عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک سری لنکا تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے عوامی سطح پر تعلقات کو مذید استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular