Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

امریکی ریاست نیو جرسی میں مسجد کے باہر امام مسجد قتل

واشنگٹن : امریکی ریاست نیو جرسی کے نیوارک Newark شہر میں واقع "مسجد محمد” کے باہر امام مسجد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ابھی تک اس حملے کے مقاصد کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئي ہے۔
مقتول امام مسجد کا نام حسن شریف بتایا جاتا ہے۔
ادھر نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو پلاٹکن نے کہا ہے کہ "میرے علم میں ہے کہ ہماری ریاست میں، عالمی واقعات کی صورت حال اور بہت سی برادریوں میں تعصب میں اضافے کی وجہ سے، خاص طور پر، مسلمان برادری کو ڈر اور خوف کا سامنا ہے۔” پلاٹکن نے کہا کہ نیو جرسی میں بہت سے لوگ ان دنوں خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔
ایک مقامی پراسیکیوٹر ٹیڈ اسٹینز نے بتایا کہ "اس حملے کے بارے میں بہت سی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں لیکن امام مسجد حسن شریف کو صبح 6 بجے کے قریب ایک سے زیادہ گولی ماری گئی جب وہ مسجد کے باہر اپنی گاڑی میں تھے۔ ان کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
نیوارک کے پبلک سیفٹی کے ڈائریکٹر فرٹز فریگ نے بتایا کہ حسن شریف پانچ سال سے مسجد میں امامت کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام مسجد حسن شریف کو بین المذاہب برادری کے ایک رہنما کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular