
واشنگٹن : امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو غیرقانونی تارکین کے خلاف تاریخی آپریشن ہوگا۔ سی این این کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں غیرقانونی تارکین کو کیمپوں میں رکھ کر بے دخل کیا جائے گا۔ ہر سال لاکھوں افراد کو ملک بدر کیا جائے گا، عشروں سے امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد بھی بے دخل کئے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بعض مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پر پھر سے پابندی لگانا چاہتے ہیں۔ وہ بیماریوں کو بنیاد بناکر امریکا آنے پر پابندی لگائیں گے۔ اُدھر نیو ہیمپشائر میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جنوبی سرحد پر حملے روکیں گے، اس کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔


































