
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے۔ معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ اومی کرون ہر جگہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے مگر یہ دوسرے وائرس کی نسبت کم نقصان دہ ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ 7 کا انعقاد کورونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی ممکن ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ 10فیصد شرح سے زیادہ شہروں میں پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


































