
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہفتے کو دن بارہ بجے تک یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو جنگ بندی ختم کرنے کا کہہ دوں گا۔ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو ہفتے کے دن 12 بجے تک رہا نہ کیا گیا تو صورتحال قابو سے باہر ہو جائے گی اور غزہ دوبارہ جہنم بن جائے گا۔ قیدیوں سے متعلق معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا مرگئے۔ ہفتے کو شاید اسرائیلی وزیراعظم سے بھی بات کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اردن پناہ گزین لینے پر تیار ہوجائے گا۔ اردن اور مصر اگر پناہ گزینوں کو نہیں لیتے تو ان دونوں ممالک کی امداد بند کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کیلئے مستقل جگہ بنانے کی بات کررہے ہیں۔ غزہ کے باہر فلسطینیوں کیلئے خوبصورت گھر بنائیں گے۔


































