Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

دشمن 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا تو ہم ہزار تعمیر کرلیں گے، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ اگر دشمن ایران کی 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا تو ماہرین فوری طور پر ہزار نئی جوہری تنصیبات تعمیر کر لیں گے۔ دانشوروں اور ماہرین کے ساتھ ملاقات میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن چاہتے ہیں کہ پابندیوں اور دھمکیوں کے ذریعے اپنے مطالبات منوالیں گے۔ لیکن ہم دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر عوام پر بھروسہ کرکے اپنے مسائل حل کریں گے۔ ایرانی صدر نے امریکہ کے متضاد رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ایک طرف دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایران سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن دوسری طرف سخت ترین پابندیاں عائد کردیتے ہیں۔ پزشکیان نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اگر امریکہ ہم پر پابندیاں لگاتا ہے تو ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ ہم قومی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular