Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

کورونا نے ثابت کیاکہ نرسنگ کمیونٹی کو مضبوط نہ کیا گیا تو سخت نقصان پہنچے گا، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ترین پابندیوں کے درمیان کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایرانی نرسوں کی قربانیوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے مصائب پر استکباری طاقتوں کی خوشی سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین کی ایرانی فوجیوں اور سرحدی شہروں کو گیس فراہم کرنے اور ایرانی قوم پر طبی پابندیاں عائد کرنے جیسے واقعات سے ظاہر ہوتی ہے۔ان حقائق کو دیکھتے ہوئے، جب نرسیں اپنی کوششوں اور قربانی کے ساتھ، مریضوں اور ان کے پیاروں کےہونٹوں پرمسکراہٹ بکھیرتی ہیں۔ تووہ درحقیقت تکبر کی بدنیتی پر مبنی دنیا کے خلاف جدوجہد کر رہی ہوتی ہیں۔ یہ اسلامی ایران میں نرسنگ کمیونٹی کی دوہری قدر ہے۔کورونا وائرس وبائی مرض نے یہ ظاہر کیا کہ اگر نرسنگ کمیونٹی کو مضبوط نہیں کیا گیا تو ہمیں سخت نقصان پہنچے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular