Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانا ممکن نہیں تو عبوری آئین دیا جائے، شیخ میرزا علی

گلگت : اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے آرگنائزر و معروف عالم دین شیخ میرزا علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان آئینی صوبہ ممکن نہیں تو عبوری آئین دیا جائے۔ عبوری صوبہ خطہ کو ملکی دائرے میں لانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ ملکی دائرے میں لانے کیلئے آرٹیکل ون میں ترمیم کرنا ناگزیر ہے۔ جس سے گریز کیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان کا بنیادی مسئلہ گذشتہ 74 سالوں سے ملک کے زیر انتظام اور کشمیر سے علیحدہ تشخص رکھنے کے باوجود ملکی و قومی دائرے میں شامل نہ ہونا ہے، جس حوالے سے خطہ کے عوام کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے اور مقامی اسمبلی بھی متعدد بار قراردادیں پاس کر چکی ہے کیونکہ دونوں ایوانوں میں نمائندگی ملکی دائرے میں شامل صوبوں اور قبائلی علاقہ جات کو حاصل رہا ہے۔ ایک بیان میں صوبائی آرگنائزر اسلامی تحریک کا کہنا تھا کہ اسی بنیاد پر ملکی دائرے میں شمولیت کی علامت کے طور پر مقامی سطح پر قومی اسمبلی و سینیٹ میں نمائندگی کے مطالبے دہرائے جاتے رہے مگر اس وقت قومی و علاقائی سطح پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تشکیل پانے والی جائزہ کمیٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا اعلان وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بذریعہ پریس کانفرنس کیا تھا، اسی حوالے سے قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ بھی ترتیب پا چکا ہے جو مختلف مراحل سے گذر کر منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا مگر گلگت بلتستان کو درپیش بنیادی مسئلہ کو جائزہ کمیٹی کی سفارشات میں یکسر نظر انداز کرتے ہوئے فرار کا راستہ اختیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی دائرے میں شامل کئے بغیر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی عبوری طرز کے اقدامات کی عکاسی کرتے ہیں اور ایسے اقدام پر عالمی سطح پر حیرت کا اظہار بھی کیا جا سکتا ہے کیونکہ دونوں ایوانوں میں نمائندگی انہی علاقوں کو آئینی طور پر حاصل ہے، جن کو آرٹیکل نمبر ایک میں مملکتی حدود میں دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق گذشتہ 74 سالوں سے جی بی کی آئینی حیثیت کے حوالے سے جوابدہ تھا اور اب اسکی جوابدہی میں شدت آگئی ہے، جس کا جواب خطہ کو ملکی دائرے میں شامل کرنے کیلئے آئین کے زمرے میں لانا ہے مگر حیرت کی بات ہے کہ جی بی کی ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر ہونے کی حیثیت نمایاں ہونے، عالمی سطح پر سیاحتی حب کی صلاحیت رکھنے اور پاک چین دوستی کا شہہ رگ ہونے کے باوجود عبوری اقدامات اٹھا کر عالمی برادری کو سوالات اٹھانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular