Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اگر اسرائیل غزہ معاہدے سے پیچھے ہٹا تو ہم دوبارہ حملے شروع کریں گے، عبد الملک الحوثی

انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبد الملک الحوثی نے قابض اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے سے پیچھے ہٹتا ہے تو یمن صیہونی ریاست کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر دوبارہ حملے شروع کر دے گا۔ ان کا یہ بیان اپنے بھائی حسین بدر الدین الحوثی کی شہادت کی 20 ویں برسی کے موقع پر ایک ٹیلی ویژن تقریر میں سامنے آیا۔ الحوثی نے اپنی تقریر میں کہا کہ اگر اسرائیلی دشمن معاہدے (غزہ میں جنگ بندی) کو توڑنے اور کشیدگی اور نسل کشی کی طرف لوٹنے میں ملوث ہوا تو ہم دوبارہ کشیدگی کی طرف لوٹ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مرحلے پر ہم غزہ میں معاہدے کے نفاذ اور جنین اور مغربی کنارے کی صورت حال میں پیش رفت کی نگرانی اور پیروی کر رہے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنے موقف اور نقطہ نظر پر جماعت کے تسلسل اور ثابت قدمی کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular