
تل ابیب : اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکہ نے ثالث ممالک کو صاف بتا دیا ہے کہ اگر حماس نے غیر مسلح ہونے سے انکار کیا تو اسرائیل کو دوبارہ عسکری کارروائی کی اجازت ہوگی۔
اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندے مائیک والٹز نے غزہ کے مستقبل پر سلامتی کونسل میں بات چیت کے دوران ثالث اور بین الاقوامی سیکورٹی مشن میں شمولیت کے حامی ممالک کو واضح طور پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یہی پیغام اسرائیلی سیاسی قیادت اور فوجی کمانڈرز کو بھی پہنچایا، خصوصاً کریات گات کے سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران یہی موقف اپنایا گیا ہے۔
امریکا نے زور دیا کہ اس کا ہدف حماس کا مکمل غیر مسلح ہونا اور اس کے عسکری ڈھانچے کا خاتمہ ہے۔


































