
تہران : ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر مذاکرات کار علی باقری کنی نے واضح کیا ہے کہ اگر تمام فریق ٹھوس تعاون کریں تو ویانا مذاکرات میں پیشرفت کا امکان ہے۔ مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور ماہرین اب تحریری دستاویزات پر کام کر رہے ہیں۔ ایران نے مذاکرات کے ساتویں دور میں پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی معاملات کے حوالے سے تحریری تجاویز دوسرے فریقوں کو پیش کی ہیں۔ ادھر ایران کے جوہری توانائی کے ادارہ کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹنے کی صورت میں ہم اپنے وعدوں پر عمل کریں گے۔صیہونی حکومت اور ایرانی قوم کے دشمن عناصر، جھوٹ اور فریب کے ذریعے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کو مسلسل اکسانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی بھی فریق کو پابندیاں جاری رکھنے کا کوئی بہانہ ہاتھ نہ لگنے پائے ۔


































