Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کسی میں ہمت ہے تو گرفتار کرکے دکھائے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی حکومت کو دھمکی. پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کسی میں ہمت میں تو انہیں گرفتار کرکے دکھائے۔ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتے ہیں، یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہیں۔ ہمیں دھمکیاں دینے سے باز رہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر پولیس بھیج دیں۔ علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی آپس میں لڑائی ہو، لیکن ہم گریز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر جعلی ایف آئی ار درج ہیں ،چیلنج کرتا ہوں مجھے گرفتار کریں، یہ آئے تو پتہ چل جائے گا کہ کس میں کتنا زور اور دم ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے صوبے کے لوگوں کو کمزور سمجھ رہے ہیں، ہمارے کلچر میں نہیں کہ عورت سے متعلق بات کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular