
پشاور : ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کی شناخت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پانچ ملزمان سمیت دیگر سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ ملوث افراد کو مقدمہ درج ہونے کے بعد فوری گرفتار کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر کُرم پر حملے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا ۔ جس میں بگن واقعے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علاقہ مکین معاہدے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں۔ فائرنگ میں تمام ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے فوری گرفتار کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی دہشت گرد سے رعایت کی جائے گی نہ اُن کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔ اجلاس میں دہشت گردوں کی سروں کی قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


































