Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امید ہے ایران سے گیس لینے کے مخالف اپنی ضد سے باز آجائیں گے، ایرانی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا مقصد اسٹریٹجک تعلقات میں اضافہ ہے۔ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول کر علاقائی تعاون اور تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں ایرانی سفیر نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ گوادر اور چاہ بہار کو جوڑ کر سسٹر پورٹس بنائی جائیں۔ کوشش ہوگی کہ سی پیک اور ریل لنک کے منصوبے میں ایران بھی حصہ دار بنے۔ پاکستان اور ایران میں 11 ماہ میں باہمی تجارت کا حجم ڈھائی ارب ڈالر ہو چکا ہے۔ دونوں ملکوں میں تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے راستے وسط ایشیائی اور مغربی ممالک تک ٹرانزٹ روٹ ڈیویلپ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کےلیے ای ویزا اور آسان انٹری فراہم کریں گے تاکہ انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ رضا امیری کا کہنا تھا کہ ایران نے پاکستانی بارڈر کے قریب تک ہزار کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی ہے۔ ایران نے اس وقت اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ پاکستانی حکومت اگر گیس پائپ لائن منصوبے پر پیشرفت کرنا چاہتی ہے تو اسے ویلکم کرتے ہیں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی، آذر بائیجان اور ایران ایک دوسرے سے گیس پائپ لائن منصوبے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں امید ظاہر کی کہ جو لوگ پاکستانی عوام کو ایران سے سستی گیس نہیں لینے دینا چاہتے وہ اب اپنی ضد سے باز آجائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular