Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یقین ہے حماس کیساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جائے گا: ایڈم بوہلر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ یقین ہے حماس کیساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔ حال ہی میں امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایڈم بوہلر کا کہنا تھا کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ چند ہفتوں میں ممکن ہے، حماس کے ساتھ براہ راست ملاقات مددگار رہی، یقین ہے یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پائے گا۔
بوہلر کا مزید کہنا تھا کہ حماس سے امریکا کی براہ راست بات چیت پر اسرائیل کی تشویش کو سمجھتے ہیں، یہ ایسا معاہدہ ہوگا جس کے تحت امریکی ہی نہیں تمام قیدی رہا ہوسکیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس سے براہ راست مذاکرات کررہی ہے جس کی حماس کے ایک عہدیدار نے بھی تصدیق کی تھی تاہم اب ایڈم بوہلر کے بیان کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ امریکا کے حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular