Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

امریکا کی چھ ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 84 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

نیویارک : امریکا کی 6ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ہے جس کے باعث 84 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، طوفانی بگولوں نے 200 میل تک اپنے راستے میں آنے والے گھر اور کاروبار کو ملیا میٹ کردیا۔ بگولے اتنے شدید تھے کہ جو چیز بھی ان کے سامنے آئی وہ اسے اڑا لےگئے، متعدد گاڑیاں عمارتوں کے ملبے تلے دب گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ اتنی تباہی ہوئی کہ گھر، اسکول، شاپنگ سینٹرز، فیکٹریاں، اسپتال کچھ نہ بچا۔ ریاست کینٹکی کے شہر میں فیلڈ میں واقع موم بتی بنانے کی فیکٹری میں 110 افراد کام کر رہے تھے کہ اس کی چھت اُڑ گئی۔ اور ورکرز ملبے تلے دب گئے۔ اب تک 110 میں سے 40 کارکنوں کو بچا لیا گیا ہے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس فیکٹری میں درجنوں افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ریاست کے گورنر کا کہنا تھا کہ 189 نیشنل گارڈز کو امدادی کاموں پر لگایا گیا ہے جن کی توجہ ایک چھوٹے شہر میں فیلڈ پر ہے۔ فیلڈ میں فائر اور پولیس اسٹیشن تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری ہوئی۔ہوا کے بگولوں سے کینٹکی، الی نوائے، کنسا، میزوری، ٹینیسی اور مسی سپی کی ریاستیں متاثر متاثر ہوئیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular