Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرنے پر ہنگری کی مذمت

دی ہیگ: بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے سے انکار کرنے پر ہنگری کی مذمت کی ہے۔ عدالت کے ترجمان فادی ال عبداللہ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ آئی سی سی کے فریقین کو یکطرفہ طور پر عدالت کے قانونی فیصلوں کی درستگی کے تعین کا اختیار نہیں۔ معاہدے میں شریک ریاستوں کو عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی کاموں سے متعلق کسی بھی تنازعہ کو عدالت کے فیصلے سے طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جنگی مجرم صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ہنگری میں پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں لیکن ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے وارنٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular